اسرائیل سے بات ہو گئی‘ایران کیساتھ جلد ڈیل ہو جائیگی‘ پاور پلانٹس پر مزید5دن حملہ نہیں کرینگے: ٹرمپ

واشنگٹن (آئی این پی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ گزشتہ 2 روز سے جاری بات چیت کی تصدیق کی اور اسے نہایت مثبت اور نتیجہ خیز قرار دیا ہے اور  ایران کے خلاف فوجی کارروائی کو اگلے 5 دن کے لیے موخر کرنے کا اعلان کیا ہے ۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں امریکی صدر نے ایران کے ساتھ مذاکرات کی خبر کو خوشی کے ساتھ شیئر کیا۔انہوں نے کہا کہ میں یہ اطلاع دیتے ہوئے خوشی محسوس کر رہا ہوں کہ امریکا اور ایران کے درمیان گزشتہ 2 دنوں میں مشرقِ وسطیٰ میں جاری ہماری دشمنی کے مکمل اور حتمی حل کے حوالے سے نہایت مثبت اور نتیجہ خیز بات چیت ہوئی ہے۔ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے خلاف فوجی کارروائی کو اگلے 5 دن کے لیے موخر کرنے کا اعلان کیا اور کہا کہ تفصیلی اور تعمیری مذاکرات ایک ہفتے کے تک جاری رہیں گے۔اس سلسلے میں اسرائیل سے بات ہو گئی ہے اس نے بھی نئی پیش رفت پر رضامندی کااظہار کیا ہے