حرا مانی کرینہ کپور کی بائیوپک میں کام کرنے کی خواہش مند

حرا مانی کرینہ کپور کی بائیوپک میں کام کرنے کی خواہش مند

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ حرا مانی نے اپنی حالیہ ویب شو میں بائیوپک میں کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔

 شو میں گفتگو کرتے ہوئے جب حرا مانی سے سوال کیا گیا کہ اگر کسی اداکارہ کی بائیوپک بنائی جائے تو آپ کس اداکارہ کا کردار ادا کرنا چاہیں گی، تو انہوں نے جواب دیا کہ وہ بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ کرینہ کپور کی بائیوپک میں کام کرنا چاہیں گی۔حرا مانی نے کرینہ کپور کی فلم "جب وی میٹ" کے بارے میں بھی بات کی اور کہا کہ اگر انہیں اس فلم میں کام کرنے کا موقع ملتا، تو وہ "گیت" کا کردار ادا کر سکتی تھیں، کیونکہ انہیں لگتا ہے کہ یہ کردار ان کی حقیقی زندگی سے بہت مماثل ہے۔حرا مانی کے اس بیان نے شوبز کی دنیا میں دلچسپی پیدا کر دی ہے، خاص طور پر ان کے مداحوں میں جو ان کی اداکاری کی صلاحیتوں کو بہت پسند کرتے ہیں۔ یہ خواہش ظاہر کرنے کے بعد، حرا مانی نے اپنی فنی صلاحیتوں کو مزید نکھارنے کی امید ظاہر کی ہے۔