کراچی: معروف پاکستانی اداکارہ حرا مانی نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں اپنے منفرد کھانے کے ذوق کا انکشاف کیا جس سے سوشل میڈیا پر ہلچل مچ گئی۔
حرا مانی نے بتایا کہ وہ بریانی میں زردہ اور فروٹ چاٹ ملا کر کھاتی ہیں، جو کہ ان کی بچپن کی عادت ہے۔انسٹاگرام پر جاری کیے گئے ایک ویڈیو انٹرویو میں حرا مانی نے اپنی پسندیدہ غذا کے بارے میں دلچسپ گفتگو کی۔ جب ان سے سوال کیا گیا کہ وہ ایسا کیوں کرتی ہیں، تو اداکارہ نے ہنستے ہوئے بتایا کہ ان کے شوہر سلمان ثاقب (مانی) بھی یہی سوال کرتے ہیں، اور جب وہ انہیں یہ پیشکش کرتی ہیں تو وہ ناراض ہو کر انکار کر دیتے ہیں۔حرا مانی نے مزید کہا کہ انہیں میٹھا بہت پسند ہے، شاید یہی وجہ ہے کہ وہ بریانی میں بھی کچھ میٹھا شامل کرنا پسند کرتی ہیں۔
ان کی اس عادت پر سوشل میڈیا صارفین نے مختلف ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ کچھ افراد اس پر حیران ہیں، جبکہ کچھ ان کے معصومانہ انداز کو پسند کر رہے ہیں۔حرا مانی کی یہ بات سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی اور ان کے مداحوں نے اس پر دلچسپ تبصرے کیے۔ کچھ افراد ان کے منفرد ذوق کو پسند کرتے ہوئے مزاحیہ انداز میں اظہار خیال کر رہے ہیں، جب کہ کچھ نے ان کے ساتھ مذاق بھی کیا۔