کینسر سے لڑائی جیتنے والی بھارتی اداکارہ حنا خان نے پہلی بار بغیر وِگ کے او ٹی ٹی ایوارڈز میں شرکت کر کے سب کو حیران کن طور پر متاثر کر دیا۔
حنا خان نے حالیہ او ٹی ٹی ایوارڈز 2025ء میں سیاہ لباس میں شرکت کی، اور اس دوران وہ ریڈ کارپٹ پر نہ صرف پُراعتماد بلکہ قدرتی بالوں کے ساتھ دلکش نظر آئیں۔ یہ ان کی طرف سے پہلی بار وِگ کے بجائے اپنے اصل بالوں کا انتخاب تھا، جس پر مداحوں کی جانب سے سراہا گیا۔ اس ایونٹ میں حنا خان کو "پرومسنگ ایکٹر (فی میل)" کا ایوارڈ بھی دیا گیا۔حنا خان نے اپنی کامیابی پر ایک طویل انسٹاگرام پوسٹ شیئر کی، جس میں انہوں نے اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کیا، جو ان کی کینسر کی لڑائی میں ان کے ساتھ تھے۔
اداکارہ نے بتایا کہ وہ 16 سالہ کیریئر میں بے شمار ایوارڈز جیت چکی ہیں، لیکن یہ ایوارڈ ان کے لیے خصوصی اہمیت رکھتا ہے کیونکہ جب انہوں نے "گھر لکشمی" کی شوٹنگ کی تھی، تو وہ سخت مشکل وقت سے گزر رہی تھیں۔حنا خان کو گزشتہ سال چھاتی کے کینسر کی تشخیص ہوئی تھی، اور اس کے بعد سے ان کا علاج جاری ہے۔ ان کی کیمو تھیراپیز مکمل ہو چکی ہیں اور وہ اب صحت یاب ہو رہی ہیں۔