آئی پی ایل میں سب سے بڑی 286 رنز کی اننگز کا نیا ریکارڈ

آئی پی ایل میں سب سے بڑی 286 رنز کی اننگز کا نیا ریکارڈ

انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں ایک نیا ریکارڈ قائم کیا گیا ہے، جہاں سن رائزرز حیدرآباد نے 286 رنز کی سب سے بڑی اننگز کا ریکارڈ بنایا۔

آئی پی ایل کے دوسرے میچ میں سن رائزرز حیدرآباد نے راجستھان رائلز کو 44 رنز سے شکست دی۔ سن رائزرز نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 286 رنز بنائے، جبکہ راجستھان رائلز کی ٹیم 242 رنز ہی بنا سکی۔ایشان کشن نے شاندار 106 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، جبکہ ٹریوس ہیڈ نے 67 رنز بنائے۔ سن رائزرز نے اپنے پہلے میچ میں 300 رنز کا ہدف بھی حاصل کرنے کی کوشش کی تھی۔یہ ریکارڈ گزشتہ سیزن میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے 272 رنز کے ریکارڈ کو توڑ کر قائم کیا گیا۔ سن رائزرز نے اس سیزن میں 286 رنز بنا کر ایک نیا سنگ میل عبور کیا۔