سیالکوٹ:ٹریکٹر ٹرالی ،موٹر سائیکل میں تصادم ، دوجاں بحق

 گلوٹیاں موڑ کے قریب حادثہ،16 سالہ نعمان خان ،13 سالہ ریحان بسے
 سیالکوٹ(خصوصی رپورٹ)سیالکوٹ کے علاقے میں ٹریکٹر ٹرالی اور موٹر سائیکل کے مابین تصادم میں دو نوجوان جاں بحق ہو گئے۔ ریسکیو حکام کے مطابق حادثہ گلوٹیاں موڑ کے قریب اس وقت پیش آیا جب مٹی سے لدی ٹریکٹر ٹرالی مخالف سمت سے آنے والے موٹر سائیکل سواروں سے ٹکرا گئی جس سے دونوں موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہو گئے۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکار جائے حادثہ پر پہنچ گئے تاہم حادثہ اتنا شدید تھا کہ دونوں موٹر سائیکل سوار نوجوان 16 سالہ نعمان خان ولد اشتیاق خان اور 13 سالہ ریحان ولد عنصر پہلے ہی زندگی ہار چکے تھے۔