غزہ امن بورڈ کے معاملے پر پارلیمنٹ کا اجلاس بلایا جائے:راجہ ناصر عباس

ہم اس پیس بورڈ کو قبضہ بورڈ کہتے ہیں ہم اس کی مذمت بھی کرتے ہیں اور مخالفت بھی کرتے ہیں
بورڈ میں فلسطین کی نمائندگی نہیں ‘امریکی صدر  سربراہ ہو گاجس کو چاہے گا لائے گا ، جس کو چاہے گا نکال دے گا
اسلام آباد(آن لائن ) پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ مظلوموں کی سرزمین ہے اگر کوئی قابض جائے تو آپ اس کے خلاف لڑے سکتے ہیں اسلحہ استعمال کرسکتے ہیں غزہ میں قتل عام کیا گیا، سب تباہ و برباد کیا گیا۔ انہوں نے کہا  ہم جا رہے ہیں وہاں امن بورڈ کے نام پرکسی سے نہیں پوچھا گیاوہاں پر  بھی فلسطین کی نمائندگی نہیں  ہے ا س کا امریکی صدر تاحیات سربراہ ہو گاجس کو چاہے گا لائے گا ، جس کو چاہے گا لے جائے گا ا نہوں نے معاملے  پر اسپیشل پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلا نے کا مطالبہ کیا ۔  نتین یاہو کو دہشت گرد ڈکلیئر کرتے فلسطینیوں کی نمائندگی ہی نہیں ہے ہم کیسے وہاں جارہے ہیں ہم اس پیس بورڈ کو قبضہ بورڈ کہتے ہیں ہم اس کی مذمت بھی کرتے ہیں اور مخالفت بھی کرتے ہیں۔