پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ظالمانہ اضافہ واپس لیا جائے، سلمان اکرم راجہ

 اسلام آباد (آئی این پی ) پی ٹی آئی کے جنرل سیکریٹری سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ حکومت نے پیٹرول مہنگا کر کے عوام کے ہوش اڑا دیئے ،پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ظالمانہ اضافہ فوری واپس لیا جائے۔ پٹرولیم قیمتوں میں اضافے پر ردعمل دیتے ہوئے سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 72 پیسے اضافہ معاشی ڈھونگ ہے، پیٹرول اور ڈیزل مہنگا ہونے سے اشیائے خور و نوش اور ترسیلی اخراجات بڑھیں گے۔ حکومت کی غلط معاشی پالیسیوں کا بوجھ غریب عوام برداشت کر رہے ہیں۔سلمان اکرم راجہ نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ظالمانہ اضافہ فوری واپس لے۔