پولیس چوکی انڈسٹریل ایریا نے ناجائز قبضہ واگزار کروایا،مزاحمت پر 7 ناجائز قابضین کو گرفتار کیا گیا
پی ٹی آئی رہنما ضمیر جھیڈو نے ساتھیوں کے ہمراہ پولیس چوکی پر دھاوا بول دیا:ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز
لاہور(کرائم رپورٹر)تھانہ کاہنہ انڈسٹریل ایریا چوکی پولیس اور وکلاء کے درمیان تصادم چوکی انچارج زخمی سمیت وکیل بھی زخمی ہوگیا بتایا گیا ہے کہ تھانہ کاہنہ انڈسٹریل ایریا چوکی پولیس اور وکلاء کے درمیان تصادم ہوگیا جس کے باعث چوکی انچارج ندیم اور وکیل وقاص اسلم زخمی ہوگیا اطلاع ملنے پر پولیس کے اعلی افسران موقع پر پہنچ گئے ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز لاہور کے مطابق ناجائز قابضین کے خلاف کارروائی کرنے پر وکیل اور سیاسی رہنما کا پولیس چوکی پر حملہ پولیس ٹیم سے مزاحمت کرنے کے باعث انچارج چوکی انڈسٹریل ایریا زخمی ہوگیامحکمہ ریونیو کی تحریری درخواست پر پولیس چوکی انڈسٹریل ایریا نے ناجائز قبضہ واگزار کروایااسٹنٹ کمشنر نشتر ٹاؤن اور تحصیل دار کی سربراہی میں قبضہ واگزار کروایا گیا، مزاحمت کرنے والے 7 ناجائز قابضین کو موقع سے گرفتار کر کے چوکی انڈسٹریل ایریا لایا گیاپی ٹی آئی رہنما ضمیر جھیڈو نے ساتھیوں کے ہمراہ پولیس چوکی پر دھاوا بول دیاضمیر جھیڈو اور ساتھیوں نے اسلحہ کا بھی آزادانہ استعمال کیا، چوکی انچارج سب انسپکٹر ندیم کو زخمی کرنے پر ضمیر جھیڈو کو گرفتار کیا گیاچوکی انچارج کو طبی امداد کے لیے لاہور جنرل ہسپتال منتقل کیا گیاایس ایس پی آپریشنز لاہور تصور اقبال اورایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ خود تمام صورت حال مانیٹر کر رہے ہیں ملزمان کے ساتھی روڈ بلاک کرکیپولیس اور انتظامیہ پر دباؤ ڈالنے کی کو شش کر رہے ہیں،ڈی آئی جی آپریشنز لاہور فیصل کامران کا کہنا ہے کہ قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت کسی کو نہیں دی جائے گی، قانون پر عمل درآمد میں روکاوٹ بننے والوں کے خلاف سخت کارروائی ہو گی۔