میو ہسپتال، انجکشن سے اموات ،ذمہ دارقرار نرسز کے تبادلے منسوخ

صائمہ سحر کو میو سے جناح ، نازیہ کوبینظیربھٹو ہسپتال راولپنڈی تعینات کیا گیاتھا
 محکمہ کا احتجاج کے خوف پر یوٹرن،نرسز کیخلاف سخت کارروائی پرعملدرآمد نہ ہوسکا
لاہور (کرائم  رپورٹر)محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کئیر کا یوٹرن ،میو ہسپتال میں انجکشن کے ری ایکشن سے ہلاکتوں کی ذمہ دار قرار نرسوں کی تعیناتی کی خبر چلنے کے بعد محکمہ نے تبادلوں کے اپنے ہی آرڈر کینسل کر دئیے، حافظہ صائمہ سحر کو میو ہسپتال سے جناح ہسپتال جبکہ نازیہ حسن کو میو ہسپتال سے بینظیر بھٹو ہسپتال راولپنڈی تعینات کیا گیاتھا۔ محکمہ صحت نے دونوں کے آرڈرمنسوخ کر دیئے۔ دونوں نرسز کے آرڈر موصول ہوگئے۔ انجکشن کی کلچر رپورٹ کے بعد مذکورہ نرسوں کو میو ہسپتال میں افسوسناک واقعہ کا ذمہ دار ٹھہرایا گیا تھا۔ نرسوں کی مبینہ غفلت سے دو افرادجاں بحق ہوگئے تھے جس پر وزیر صحت اور سیکرٹری صحت نے نرسوں کیخلاف پیڈا ایکٹ لگانے کا اعلان کیا تھا ،نرسوں کے احتجاج کے خوف پر محکمہ نے یوٹرن لے لیا ، ذمہ دار نرسوں کیخلاف سخت کارروائی کا کہا گیا تھا جس پر عملدرآمد نہ ہو سکا۔