میوہسپتال انجکشن ری ایکشن معاملہ نجی کمپنی کے انجکشن کا استعمال فوری روکنے کا حکم

انجکشن ویکسا اورمحلول نیوٹرولائن کا استعمال صحت کے لیے خطرہ، صوبے بھرکی فارمیسیزکو ہدایات جاری
 لاہور(خصوصی رپورٹ )میو ہسپتال میں انجکشن سے مریضوں کو ری ایکشن کے معاملے پر ڈائریکٹوریٹ آف ڈرگ کنٹرول نے پنجاب بھر میں نجی کمپنی کے انجکشن کا استعمال فوری روکنے کا حکم دے دیا۔ ڈائریکٹوریٹ آف ڈرگ کنٹرول نے صوبے بھرکی فارمیسیزکو ہدایات جاری کردیں۔مراسلے میں کہا گیا ہے کہ انجکشن کا استعمال مشتبہ طور پرصحت کے لیے خطرہ ہے،انجکشن ویکسا اورمحلول نیوٹرولائن کا استعمال روک دیاجائے،انجکشن کے مخصوص بیچ استعمال سے روکے جائیں۔ڈائریکٹوریٹ ڈرگ کنٹرول کے مطابق ادویات کے ٹیسٹوں کی رپورٹس آنے تک استعمال روکا جائے،فیصلہ مریضوں کے تحفظ کے پیش نظرکیا گیا۔