انجکشن سے ہلاکتیں: محکمہ صحت پنجاب و پرنسپل میو ہسپتال سے جواب طلب

  لاہور (آئی این پی )لاہور ہائیکورٹ میں میو ہسپتال میں انجکشن سے ہونے والی ہلاکتوں پر محکمہ صحت پنجاب اور پرنسپل میو ہسپتال سے جواب طلب کرلیا۔لاہور ہائیکورٹ میں میو ہسپتال میں انجکشن سے ہونے والی ہلاکتوں کی انکوائری رپورٹ طلب کرنے کی درخواست کی سماعت ہوئی، عدالت نے محکمہ صحت پنجاب اور پرنسپل میو ہسپتال سے جواب طلب کرلیا۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے کیس کی سماعت کی، درخواست گزار جوڈیشل ایکٹوازم پینل کے سربراہ اظہر صدیق نے دلائل دئیے۔