صارفین نے لاکھوں کی لاگت سے گھریلو، کمرشل و صنعت میں سولر لگوا رکھے ہیں،فائرنگ سے ٹوٹنے کے واقعات رپورٹ
لاہور(کرائم رپورٹر)شہر کے مختلف علاقوں میں ہوائی فائرنگ سولر سسٹم کیلئیخطریکی علامت بننیلگی ہوائی فائرنگ کی وجہ سے سولر پینلز ٹوٹنے کے واقعات رونما ہونے لگے۔ذرائع کے مطابق صارفین نے لاکھوں کی لاگت سے گھریلو، کمرشل و صنعت میں سولر لگوا رکھے ہیں،صنعتی علاقوں میں ہوائی فائرنگ سے سولر پینلز ٹوٹنے کے واقعات رپورٹ ہونے لگے۔سولر پینلز ٹوٹنے کی وجہ سے صارفین کو لاکھوں روپے کا نقصان ہونے لگا، شہر میں ہزاروں صارفین نے گھروں کی چھتوں پر سولر سسٹم نصب کر رکھے ہیں، ہوائی فائرنگ سے سولر پینلز متاثر ہونے سے صارفین پریشان ہونے لگے۔