جعلی نمبر پلیٹیں ، 8موٹرسائیکلیں ، 5گاڑیاں بند

ای چالان سے بچنے کے لیے ٹیمپرڈ اور جعلی نمبر پلیٹیں نصب کی گئی تھیں
لاہور (کرائم رپورٹر)ڈولفن سکواڈ نے جعلی، ٹیمپرڈ اور غیر منظور شدہ نمبر پلیٹوں والی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈائون کے دوران شہر کے مختلف علاقوں سے 8 موٹر سائیکلیں اور 5 گاڑیاں رائونڈ اپ کر لی گئیں۔ متعدد گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں پر ای چالان سے بچنے کے لیے ٹیمپرڈ اور جعلی نمبر پلیٹیں نصب کی گئی تھیں، جبکہ نامکمل دستاویزات، بغیر نمبر پلیٹ اور غیر منظور شدہ نمبر پلیٹ والی گاڑیوں کے خلاف بھی بلاامتیاز کارروائی جاری ہے۔ ٹیمپرڈ، بغیر نمبر پلیٹ اور اپلائیڈ فار گاڑیاں ماضی میں روڈ رابری اور سنیچنگ کی وارداتوں میں استعمال ہوتی رہی ہیں۔