چیچہ وطنی(خصوصی رپورٹ) تھانہ شاہکوٹ کی حدود میں 5 افراد زمیندار کے ڈیرے سے 10 عدد سولر پلیٹیں، کاپر وائر ، ریڑھی چوری کرکے فرار ہوگئے، نواحی گا ئوں 95 بارہ ایل کے رہائشی زمیندار مشتاق احمد نے پولیس کو درخواست دی کہ رات تقریباً 2 بجے کے قریب اعجاز، سعید اور تین نامعلوم افراد میرے ڈیرے پر آئے اور ٹیوب ویل پر لگی 10 عدد سولر پلیٹیں مالیت 240000 روپے، کاپر وائر سولر جس کی مالیت 70000 روپے ایک عدد ریڑھی مالیت 60000 روپے ڈیرے سے چوری کرکے فرار ہوگئے، پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا۔