لاہور(کرائم رپورٹر )نشتر کالونی کے علاقے میں ٹریفک حادثے میں 45 سالہ شخص جاں بحق ہو گیا۔بیدیاں روڈ کا رہائشی 45سالہ سیاہ مسیح ٹریفک حادثے میں شدید زخمی ہوا جسے تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا مگر وہ جانبر نہ ہوسکا۔پولیس کی ضروری کارروائی کے بعد لاش کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے مردہ خانے منتقل کر دیا گیا۔