پی ایس ایل 10: ری پلیسمنٹ ڈرافٹ کا شیڈول جاری، ٹیمیں متبادل کھلاڑیوں کا انتخاب کریں گی

پی ایس ایل 10: ری پلیسمنٹ ڈرافٹ کا شیڈول جاری، ٹیمیں متبادل کھلاڑیوں کا انتخاب کریں گی

پی ایس ایل 10 کے ری پلیسمنٹ ڈرافٹ کا انعقاد، ٹیمیں متبادل کھلاڑیوں کا انتخاب کریں گی

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں سیزن کے ری پلیسمنٹ ڈرافٹ کا شیڈول ورچوئلی رکھا گیا ہے۔ پانچ کھلاڑیوں کی محدود دستیابی کے باعث ٹیمیں متبادل کھلاڑیوں کا انتخاب کریں گی۔پشاور زلمی گولڈ کیٹیگری میں ناہید رانا کا متبادل کھلاڑی منتخب کرے گی، جبکہ ڈائمنڈ کیٹیگری میں کاربن بوش کا متبادل بھی منتخب کیا جائے گا۔ کراچی کنگز سلور کیٹیگری میں لٹن داس کے متبادل کا انتخاب کرے گی، اور سپلیمنٹری کیٹیگری میں کین ولیمسن کے متبادل کھلاڑی کا چناؤ بھی کیا جائے گا۔اسلام آباد یونائٹڈ سپلیمنٹری کیٹیگری میں راسی وین ڈر ڈوسن کے متبادل کا انتخاب کرے گا، جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز پلاٹینیم کیٹیگری میں مارک چیپمین کے متبادل کا انتخاب کرے گی۔