ویب ڈیسک: آسٹریلیا کی مشہور بگ بیش لیگ (BBL) اور ویمنز بگ بیش لیگ (WBBL) کے رواں سال ہونے والے ایڈیشنز کے لیے دنیا بھر کے کھلاڑیوں کی دلچسپی سامنے آ گئی ہے۔
پاکستان کے چار صفِ اول کے کھلاڑی شاہین شاہ آفریدی، محمد رضوان، حارث رؤف اور شاداب خان نے BBL-15 کے ڈرافٹ کے لیے رجسٹریشن کروا دی ہے، جب کہ خواتین کرکٹرز میں پاکستان ویمنز ٹیم کی کپتان فاطمہ ثناء کا نام بھی WBBL-11 کے ڈرافٹ میں شامل ہے۔ذرائع کے مطابق بی بی ایل 15 اور وی بی بی ایل 11 کے لیے ڈرافٹ 19 جون کو منعقد ہوگا، جس کے لیے 600 سے زائد بین الاقوامی کھلاڑیوں نے رجسٹریشن کروائی ہے۔
بی بی ایل 15 میں شامل کچھ نمایاں غیر ملکی کھلاڑی:
ویسٹ انڈیز کے شیمار جوزف
نیوزی لینڈ کے لوکی فرگوسن اور ٹم ساؤتھی
انگلینڈ کے سیم کرن اور ایلکس ہیلز
سری لنکا کے کوشال پریرا
ویمنز بی بی ایل 11 کی ابتدائی فہرست:
انگلینڈ کی ہیتر نائٹ، لارین بیل، ڈینی وائٹ، سوفی ایکلسٹون
بھارت کی جمیما روڈریگز اور شیکھا پانڈے
جنوبی افریقہ کی شبنم اسماعیل اور کلوئی ٹرائن
ویسٹ انڈیز کی جارح مزاج آل راؤنڈر ڈیانڈرا ڈوٹن
حکام کے مطابق ڈرافٹ کے لیے مکمل فہرست اور کھلاڑیوں کی دستیابی سے متعلق تفصیلات جلد جاری کی جائیں گی۔ کرکٹ حلقوں میں توقع کی جا رہی ہے کہ اس سال کے BBL اور WBBL ڈرافٹس نہایت دلچسپ اور مسابقتی ثابت ہوں گے۔