پاکستان شوبز انڈسٹری کے نامور اداکار اظفر رحمٰن نے حال ہی میں ایک نجی ٹی وی چینل کے شو میں شرکت کی، جہاں انہوں نے اپنی سوشل میڈیا سے دور رہنے کی وجہ پر تفصیل سے بات کی۔
شو کے دوران میزبان نے اداکار سے سوال کیا کہ انہوں نے اپنی بیگمات کو سوشل میڈیا پر کیوں نہیں دکھایا، جبکہ دیگر اداکاروں کی بیگمات اکثر سوشل میڈیا پر نظر آتی ہیں۔اظفر رحمٰن نے جواب دیا کہ وہ اپنی نجی زندگی کو عوامی بنانے کے حق میں نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کا ماننا ہے کہ جب آپ اپنی ذاتی زندگی سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہیں تو وہ زندگی اب نجی نہیں رہتی۔ انہوں نے مزید کہا کہ انہوں نے بہت سے لوگوں کو دیکھا ہے جو سوشل میڈیا پر بہت ساری تصاویر شیئر کرتے ہیں اور پھر ان کے رشتہ ٹوٹ جاتے ہیں، اس لیے وہ اپنی زندگی کو نجی رکھنا پسند کرتے ہیں۔
انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ان کی اہلیہ کا بھی یہی خیال ہے کہ سوشل میڈیا پر متحرک رہنا نہیں چاہیے، اور وہ دونوں دنیا بھر میں گھومتے ہیں، تقریبات میں شرکت کرتے ہیں، لیکن سوشل میڈیا پر تصویریں اپ لوڈ کرنے کے دباؤ سے آزاد رہنا پسند کرتے ہیں۔اظفر رحمٰن کی یہ باتیں اس بات کا غماز ہیں کہ وہ اپنی ذاتی زندگی اور رشتہ کو محفوظ رکھنے کے لئے سوشل میڈیا سے دور رہنا بہتر سمجھتے ہیں۔