اظفر علی نے اپنی تیسری شادی سے متعلق پہلی بار مکمل تفصیلات عام کر دیں

اظفر علی نے اپنی تیسری شادی سے متعلق پہلی بار مکمل تفصیلات عام کر دیں

پاکستانی اداکار، میزبان اور پروڈیوسر اظفر علی نے اپنی تیسری شادی کے بارے میں پہلی بار تفصیلات شیئر کی ہیں۔

 نادیہ خان کے شو میں گفتگو کرتے ہوئے اظفر علی نے بتایا کہ انہوں نے گزشتہ سال اکتوبر میں ردا الزہرا سے شادی کی، جو ایک ارینج میرج تھی۔اظفر علی نے کہا کہ ان کی بہنیں شادی کے لیے اصرار کرتی رہیں، مگر وہ خود تیسری شادی نہیں کرنا چاہتے تھے۔ بہن کی تجویز پر ردا الزہرا کا رشتہ آیا، جو اس وقت دبئی میں رہتی تھیں۔انہوں نے بتایا کہ شادی سے قبل ان دونوں کے درمیان تقریباً چھ ماہ تک بات چیت ہوئی، اور انہوں نے یہ شرط رکھی کہ شادی کے بعد پاکستان منتقل ہونا ہوگا کیونکہ وہ دبئی میں مستقل طور پر رہنا نہیں چاہتے تھے۔ اظفر علی نے کہا کہ وقت اور تجربے نے ان کی سوچ بدل دی ہے، اور اب وہ رشتوں کو مختلف انداز میں دیکھتے ہیں۔

اظفر علی نے یہ بھی بتایا کہ ان کی پہلے سلمیٰ حسن اور پھر نوین نقوی سے شادی ہوئی، مگر دونوں شادیاں کامیاب نہیں رہ سکیں۔ اب وہ اپنی ذاتی زندگی کو ترجیح دیتے ہیں اور اپنی اہلیہ پر کسی قسم کا دباؤ ڈالنے سے گریز کرتے ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ اب وہ اپنی زندگی میں توازن برقرار رکھنے کی کوشش کر رہے ہیں اور مستقبل میں بھی اپنی ذاتی خوشیوں کو اہمیت دیتے ہیں۔