جنوبی کوریا کے سابق صدر یون سک یول کی اہلیہ کم کیون کو بدعنوانی کے الزامات میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔
منگل کی رات عدالت نے سابق صدر کی اہلیہ کے گرفتاری کا وارنٹ جاری کیا، جس میں کہا گیا کہ عدالت کو خدشہ ہے کہ وہ شواہد ضائع کر سکتی ہیں۔پراسیکیوشن کے مطابق کم کیون پر رشوت ستانی، اسٹاک مارکیٹ میں ہیرا پھیری، انتخابات میں مداخلت، غیر قانونی اثر و رسوخ اور قیمتی زیورات و تحائف وصول کرنے جیسے الزامات ہیں۔یاد رہے کہ سابق صدر یون سک یول پہلے ہی مارشل لاء نافذ کرنے کی کوشش کے الزام میں جیل میں ہیں، اور ان کی اہلیہ کی گرفتاری سے ملک میں سیاسی اور قانونی صورتحال مزید پیچیدہ ہو گئی ہے۔