ویب ڈیسک: ٹائیگر ووڈز نے ڈونلڈ ٹرمپ جونیئر کی سابقہ اہلیہ ونیسا ٹرمپ سے روابط کی تصدیق کردی
سابق عالمی نمبر ون گولفر ٹائیگر ووڈز نے حال ہی میں اپنے سوشل میڈیا پیغام میں ڈونلڈ ٹرمپ جونیئر کی سابقہ اہلیہ ونیسا ٹرمپ سے روابط کی تصدیق کی ہے۔ یہ دوستی گزشتہ پانچ ماہ سے زیرِ بحث تھی، جس کی اب باقاعدہ تصدیق ہو گئی ہے۔ٹائیگر ووڈز نے اپنے پیغام میں ونیسا ٹرمپ کا نام تو نہیں لیا لیکن ان کی تصاویر شیئر کیں اور لکھا، "زندگی آپ کے ساتھ بہتر ہے اور آگے سفر کی منتظر ہوں، نجی زندگی کی پرائیویسی کو سراہیں گے۔"یاد رہے کہ ٹائیگر ووڈز نے 2010 میں اپنی اہلیہ سے علیحدگی کے بعد سے دوبارہ شادی نہیں کی۔ ونیسا ٹرمپ کی ڈونلڈ ٹرمپ جونیئر سے 12 سالہ شادی 2018 میں ختم ہو گئی تھی۔