ٹائیگر ووڈز اور ونیسا ٹرمپ کے درمیان تعلقات کی خبریں سامنے آنے کے بعد دونوں کی ملاقاتوں کا سلسلہ میڈیا کی توجہ کا مرکز بن گیا ہے۔
ٹائیگر ووڈز، جو کہ گولف کے بے تاج بادشاہ ہیں، اور ونیسا ٹرمپ کی ملاقاتیں گزشتہ برس تھینکس گیونگ ڈے سے شروع ہوئیں۔ دونوں اپنی ذاتی زندگی کو پرائیویٹ رکھنے کی کوشش کر رہے ہیں اور یہ تعلقات سست روی سے آگے بڑھ رہے ہیں۔ تاہم، ابھی تک ان کے تعلقات کی نوعیت پر کوئی واضح معلومات نہیں ملیں۔ٹائیگر ووڈز نے 2010 میں اپنی اہلیہ سے علیحدگی کے بعد کبھی شادی نہیں کی، جبکہ ونیسا اور ڈونلڈ ٹرمپ جونئیر کی علیحدگی 2018 میں ہوئی تھی۔
ونیسا کی بڑی بیٹی کائی ٹرمپ گولف کی شوقین ہیں اور وہ ٹائیگر ووڈز کے بچوں کے ساتھ ایک اسکول میں پڑھتی ہیں، جس سے ان کی ملاقاتوں کی نوعیت اور بھی دلچسپ بن جاتی ہے۔دونوں شخصیات نے اپنے تعلقات کو ابھی تک پبلک نہیں کیا ہے، اور ان کی ملاقاتوں کا سلسلہ ابھی تک غیر رسمی طور پر جاری ہے۔