وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے سابق آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان نور کی پنجاب پولیس کے لیے خدمات کو سراہا ہے۔
ٹوئٹ میں محسن نقوی نے کہا کہ ڈاکٹر عثمان نور نے پنجاب پولیس میں اصلاحات، پیشہ ورانہ مہارت اور عوامی خدمت کے نئے معیارات قائم کیے۔ ان کے دور میں پولیس کا ڈھانچہ مضبوط ہوا اور عوامی اعتماد میں اضافہ ہوا۔محسن نقوی نے مزید کہا کہ ڈاکٹر عثمان نور کے بطور ڈی جی ایف آئی اے تعینات ہونے سے ایک نئے دور کا آغاز ہوگا۔ ان کے وژن اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کے باعث عوام آنے والے مہینوں میں حقیقی تبدیلی دیکھ سکیں گے۔ وفاقی وزیر داخلہ نے ایف آئی اے میں نئی ذمہ داریوں کے لیے ڈاکٹر عثمان نور کے لیے نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا۔یہ تعیناتی اس وقت عمل میں آئی ہے جب ایف آئی اے میں اصلاحات اور نئے اقدامات پر زور دیا جا رہا ہے تاکہ ادارے کی کارکردگی بہتر ہو اور عوام کو موثر خدمات فراہم کی جا سکیں۔