شہر کا موجودہ درجہ حرارت 26 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے، جب کہ محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا میں نمی کا تناسب 50 فیصد تک پہنچ چکا ہے اور ہوا کی رفتار 3 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی ہے۔
شہر کا موسم آئندہ چند روز تک گرم رہنے کا امکان ہے۔دوسری جانب، پاکستان میں فضائی آلودگی کے اعتبار سے لاہور کا پہلا نمبر ہے۔ شہر میں فضائی آلودگی کی مجموعی شرح 184 ریکارڈ کی گئی، جب کہ اڈاپلاٹ میں آلودگی کی شرح 253 ریکارڈ کی گئی ہے۔