لاہور میں سورج اور بادلوں کی آنکھ مچولی، فضائی آلودگی خطرناک حد تک بڑھ گئی

لاہور میں سورج اور بادلوں کی آنکھ مچولی، فضائی آلودگی خطرناک حد تک بڑھ گئی

لاہور میں آج سورج اور بادلوں کے درمیان آنکھ مچولی جاری ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق، دن کے مختلف اوقات میں 40 سے 80 فیصد بارش کا امکان ہے۔

محکمہ کے اعداد و شمار کے مطابق شہر کا موجودہ درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 اور کم سے کم 23 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔دوسری جانب، شہر میں فضائی آلودگی کی سطح خطرناک حد تک بڑھ گئی ہے۔ عالمی معیار کے مطابق لاہور ایک بار پھر دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں سرفہرست آ گیا ہے۔

ایئر کوالٹی انڈیکس (AQI) کی مجموعی شرح 217 ریکارڈ کی گئی، جبکہ مختلف علاقوں میں صورتحال مزید تشویشناک ہے:

ملتان روڈ: 316
اڈا پلاٹ: 286
شالیمار ٹاؤن: 261
پیراگون سٹی: 258
سید مراتب علی روڈ: 247
بیدیاں روڈ: 243
ماحولیاتی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ شہری غیر ضروری طور پر گھر سے باہر نکلنے سے گریز کریں، ماسک کا استعمال کریں اور پانی کا زیادہ استعمال کریں۔