لاہور(آئی این پی )پنجاب دھی رانی پروگرام کے تحت 1500اجتماعی شادیوں کا پہلا مرحلہ مکمل ہو گیا جبکہ دوسرے مرحلہ کیلئے مزید 1500شادیوں کے لئے درخواستوں کی وصولی کا آغاز ہو گیا۔پنجاب دھی رانی پروگرام کے لئے درخواستیں آن لائن پورٹل cmp.punjab.gov.pk پر گھر بیٹھے جمع کرائی جا سکتی ہیں ، پنجاب دھی رانی پروگرام کے لئے درخواستیں ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر کے ضلعی آفس میں بھی جمع کرائی جا سکتی ہیں، پنجاب دھی رانی پروگرام کے بارے میں معلومات کے لئے 1312ہیلپ لائن بھی قائم کی گئی ہے۔