آرٹیفیشل انٹیلی جنس بیسڈ کیمروں سے جلوس کی سرویلنس

پی آر یو گاڑیوں پر نصب سیف سٹیز کیمروں سے بھی روٹس کی مانیٹرنگ 
لاہور(کرائم رپورٹر)یومِ شہادتِ علی? کے موقع پر پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کی جانب سے سخت سکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق یومِ علی? کے جلوسوں کی سیف سٹی میں جدید آرٹیفیشل انٹیلی جنس بیسڈ کیمروں سے سرویلنس کی گئی مجالس اور اعزاداری جلوسوں کے تمام روٹس کی نگرانی سیف سٹی کیمروں کے ذریعے یقینی بنائی گئی ہے۔سیف سٹی ہیڈکوارٹر میں ورچوئل پیٹرولنگ افسران اور ٹیکنیکل ٹیمیں 24 گھنٹے ڈیوٹی سرانجام دے رہی ہیں۔ترجمان سیف سٹیز اتھارٹی کا کہنا تھاکہ پی آر یو گاڑیوں پر نصب سیف سٹیز کیمروں سے بھی روٹس کی مانیٹرنگ ہے۔لاہور پولیس سمیت قانون نافذ کرنے والے اداروں کے نمائندے سیف سٹی سینٹر میں موجود ہیں۔