نیب راولپنڈی میں جدید آرٹیفیشل انٹیلی جنس ٹیکنالوجی کا استعمال

   آرٹیفیشل انٹیلیجنس ٹیکنالوجی سے مالی بدعنوانی کے خلاف جدید خطوط پر تحقیقات کی جائیں گی
راولپنڈی (آئی این پی )نیب راولپنڈی میں جدید آرٹیفیشل انٹیلی جنس ٹیکنالوجی کا استعمال،مالیاتی بدعنوانی کے خلاف جدید خطوط پر تحقیقات کی جائیں گی،جس کیلئے آرٹیفیشل انٹیلیجنس ٹیکنالوجی کے استعمال کا آغاز کاجائے گاجس سے پیچیدہ مالیاتی ڈیٹا کا کی تحقیق زیادہ موثر اور شفاف انداز میں ممکن ہوگی۔اسی مقصد کے تحت نیب اسلام آباد/راولپنڈی کی ایک ٹیم نے نیشنل سینٹر آف آرٹیفیشل انٹیلیجنس (NCAI) اسلام آباد کا دورہ کیا اور چیئرمین ڈاکٹر یاسر ایاز سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں تحقیقاتی نظام کو عالمی معیار کے مطابق اپ گریڈ کرنے، AI پر مبنی تفتیشی ماڈیولز کی تیاری اور تکنیکی معاونت سے متعلق تفصیلی گفتگو کی گئی۔