چین میں بچوں کو آرٹیفیشل انٹیلی جنس پڑھانے کا فیصلہ

 مقصد آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے شعبے کو مزید ترقی دینا اور اس کیلئے درکار  ماہر افراد تیار کرنا ہے
 بیجنگ(آئی این پی)  چین میں  پرائمری اور سکینڈری اسکولوں میں بچوں کو آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) پڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔غیر ملکی خبر رساںادارے  کے مطابق اسکول کے بچوں کو آرٹیفیشل انٹیلی جنس پڑھانیکا مقصد چین میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے شعبے کو مزید ترقی دینا اور اس کے لیے درکار  ماہر افراد تیار کرنا ہے۔بیجنگ میونسپل ایجوکیشن کمیشن کے ایک بیان میں کہا گیا ہیکہ  رواں سال کے آخر تک آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے اسباق  پرائمری اور سکینڈری اسکولوں کے نصاب میں شامل کردئیے جائیں گے۔