لاہور میں ڈاکے،چوریاں،پولیس تماشائی

 نواب ٹاون میں اسفند ,لیاقت آباد میں جاوید ,مصطفی آباد میں فیاض  سے  نقدی، موبائل فون اور دیگر سامان چھین لیا گیا
لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں کے دوران شہریوں سے لاکھوں روپے طلائی زیورات موبائل فون موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان لوٹ لیا گیا تفصیلات کے مطابق نواب ٹاون میں اسفند سے 4لاکھ روپے اور موبائل فون,لیاقت آباد میں جاوید سے 3لاکھ 75ہزار روپے اور موبائل فون,مصطفی آباد میں فیاض سے 3 لاکھ 55 ہزار روپے اور موبائل فون، لوئرمال میں کاشف سے 3لاکھ 25ہزار روپے اور موبائل فون،ہیئر میں علی احمد سے 3لاکھ 10 ہزار روپے موبائل فون اور دیگر سامان چھین لیا گیا۔اسلام پورہ اور شالیمار سے گاڑیاں جبکہ رائے ونڈ جنوبی چھاونی اور لاری اڈا سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں