ریفرنڈم کی تیاریاں پورے عروج پر‘ سکھ کمیونٹی دہائیوں پر محیط بھارتی ظلم سے اپنی آزادی کے لیے منتظر
لاس اینجلس(آن لائن)خالصتان کے قیام کیلئے 23 مارچ کو امریکہ میں ریفرنڈم کا انعقاد کیاگیا۔23 مارچ 2025 کو لاس اینجلس، امریکہ میں خالصتان تحریک کے لیے ریفرنڈم کا انعقاد ہوا۔تمام سکھ کمیونٹی بڑے جوش و خروش سے اس ریفرنڈم کی منتظر ہے ۔خالصتان تحریک کے لیے ریفرنڈم کی تیاریاں پورے عروج پر ہیں۔ سکھ کمیونٹی دہائیوں پر محیط بھارتی ظلم سے اپنی آزادی کے لیے منتظر ہے۔خالصتان تحریک کے لیے ریفرنڈم بھارتی سکھوں کے لیے آزادی کی نوید ثابت ہوگا ۔خالصہ تحریک بھارتی سکھوں کے لیے علیحدہ وطن کی تحریک ہے۔ کینیڈین شہری ہردیپ سنگھ نجار کا قتل اس تحریک میں شدت کا باعث بنا ۔