آکلینڈ (آئی این پی )نیوزی لینڈ نے بھارت کی ایک نہ سنی ،بھارت کے احتجاج کے باوجود نیوزی لینڈ کی حکومت نے سکھ فار جسٹس کو خالصتان کے قیام کیلئے ریفرنڈم کرانے کی اجازت دے دی۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق نیوزی لینڈ کی حکومت کی اجازت سے خالصتان کے قیام پر آج اتوار کو آکلینڈ میں ریفرنڈم ہوگا۔ آکلینڈ میں آج خالصتان کے قیام کے سوال پر ریفرنڈم ہوگا جس کیلئے آکلینڈ کی مقامی حکومت اور پولیس کی سکھ کمیونٹی کو ریفرنڈم کے انعقادکی یقین دہانی کروائی گئی ہے۔