نیوزی لینڈ: خالصتان کی آزادی کیلئے ریفرنڈم ،ووٹنگ کے لیے طویل قطاریں

 دیگر شہروں سے بھی سکھ کمیونٹی کی بڑی تعداد آکلینڈ پہنچ گئی، بھارت مخالف نعرے باز ی کی گئی 
آکلینڈ(آئی این پی )نیوزی لینڈکے شہر آکلینڈ میں خالصتان کی آزادی کیلئے منعقد ریفرنڈم میں ووٹنگ کا آغا ہوگیا۔ ووٹنگ کا عمل شروع ہونے سے پہلے ہی لوگوں کی طویل قطاریں لگ گئیں جبکہ خالصتان ریفرنڈم میں شرکت کیلئے دیگر شہروں سے بھی سکھ کمیونٹی کی بڑی تعداد آکلینڈ پہنچ گئی ۔ ووٹ ڈالنے کیلئے آئے افراد نے بھارت کیخلاف نعرے بازی بھی کی جبکہ ووٹنگ کیلئے لوگ پرجوش نظر آئے۔ دوسری جانب مبصرین کا ماننا ہے کہ ریفرنڈم سے بھارت اور نیوزی لینڈ کے تعلقات متاثر ہو سکتے ہیں۔