بھارتی سفارتکار پر خالصتان ریفرنڈم کے منتظم کے قتل کی سازش کا الزام

 اوٹاوا(آئی  این پی )امریکا میں قائم خالصتان حامی تنظیم سکھس فار جسٹس (ایس اف جے)نے الزام عائد کیا ہے کہ کینیڈا میں تعینات ایک حاضر سروس بھارتی سفارتکار نے خالصتان ریفرنڈم کے منتظم اندرجیت سنگھ گوسال کے قتل کیلئے  50 ہزار ڈالر کی رقم ایک مبینہ ہٹ مین کو پیش کی ہے۔غیرملکی میڈیارپورٹ کے مطابق ایس ایف جے  کا کہنا ہے کہ  کینیڈین سیکیورٹی اور انٹیلی جنس ایجنسیاں اس مبینہ کانٹریکٹ ٹو کل منصوبے سے آگاہ تھیں اور رائل کینیڈین مانٹڈ پولیس (RCMP) نے گوسال کو حال ہی میں سیکیورٹی اور تحفظ کی پیشکش بھی کی ہے، کیونکہ ان کی جان کو فوری خطرہ لاحق تھا