نیو میکسیکو میں فائرنگ، 3نوجوان ہلاک، 15زخمی

دوگروپوں کے مابین فائرنگ کارشوکے دوران کی گئی ،جائے وقوعہ سے ہینڈ گن کے خول برآمد
 لاس کروسیس(آئی این پی ) امریکی ریاست نیو میکسیکو کے شہر لاس کروسیس میں کار شو کے دوران فائرنگ کے نتیجے میں 3 نوجوان ہلاک اور 15 افراد زخمی ہوگئے۔لاس کروسیس پولیس کے مطابق فائرنگ گزشتہ رات اس وقت ہوئی جب دو گروپوں کے درمیان جھگڑا شدت اختیار کر گیا۔ ہلاک ہونے والوں میں دو 19 سالہ اور ایک 16 سالہ نوجوان شامل ہیں، تاہم ان کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔لاس کروسیس کے میئر ایرک اینریکز نے واقعے کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے کمیونٹی سے اتحاد اور مضبوطی کا مظاہرہ کرنے کی اپیل کی۔