افسوس ناک حادثہ ناصرآباد پل کے قریب پیش آیا ،جاں بحق شخص اور زخمی ہسپتال منتقل کر دیئے گئے
ہنزہ (آن لائن) ہنزہ میں مسافر بس بے قابو ہو کر کھائی میں جاگری ،جس کے نتیجے میں ایک مسافر جاں بحق جبکہ 15زخمی ہوگئے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ افسوس ناک حادثہ ناصرآباد پل کے قریب پیش آیا ، حادثے میں ایک مسافر موقع پر دم توڑ گیا جبکہ 15زخمی ہو ئے ، لاش اور زخمیوں کو نگر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔