واہگہ کلیہ کے قریب سرگودھا سے آتی ہوئی بس الٹ گئی ،زخمی ولاشیں ہسپتال منتقل کردی گئیں
جھنگ(آئی این پی )جھنگ میں ٹریفک حادثہ کے دوران 2طلبا جاںبحق ہو گئے جبکہ 15زخمی ہیں۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق ضلع جھنگ میں سرگودھا روڈ واہگہ کلیہ کے قریب مسافر بس الٹ گئی، بس الٹنے کے باعث دو طالب علم جاں بحق جبکہ 15 زخمی ہوگئے، بس سرگودھا سے جھنگ آ رہی تھی، زخمیوں اور نعشوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔