ترکیہ کا استنبول کے مقبول میئر کو دو ہزار سال سے زیادہ قید کی سزا کا مطالبہ

انقرہ (آئی این پی )ترکیہ کے سب سے بڑے شہر استنبول کے پراسیکیوٹر نے مقبول میئر اکرم امام وغلو پر بدعنوانی کے 142 جرائم کے ارتکاب کا الزام لگایا ہے جس کے لئے  انھیں  828 سے 2,352 سال تک قید کی سزا ہو سکتی ہے۔ترک صدر رجب طیب اردوغان کے مخالف سمجھے جانے والے اکرم امام وغلو کو بدعنوانی کے شبے میں رواں سال مارچ میں گرفتار کیا گیا تھا۔