میئر استنبول کی گرفتار ی کیخلا ف عوام سٹرکوں پر نکل آئے

مختلف مقامات پر پولیس سے جھڑپیں‘ استنبول میں چار روز کیلئے عوامی اجتماعات پر پابندی عائد
  استنبول (آئی این پی )ترک صدر رجب طیب اردوان کے حریف اور استنبول کے میئر اکرم امام اعولو کی صدارتی امیدوار بننے سے چند دن قبل گرفتار  ی کیخلاف ملک میں  بڑے پیمانے پر احتجاج شروع ہوگیا ہے  اور    عوام سٹرکوں پر نکل آئے ہیں ۔ استنبول میں پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپوں کی اطلاعات بھی موصول ہو رہی ہیں۔حکومت نے چار روزہ پابندیاں نافذ کر دی ہیں، جن کے تحت عوامی اجتماعات پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ تاہم، اپوزیشن کا کہنا ہے کہ یہ امام اعولو کو صدارتی دوڑ سے باہر کرنے کی سازش ہے۔