پاکستان میں ارتھ آور، پارلیمنٹ سمیت اہم سرکاری عمارتوں کی لائٹیں بند کردی گئیں

 اسلام آباد (آئی این پی ) ارتھ آور کے موقع پر پارلیمنٹ سمیت اہم سرکاری عمارتوں کی لائٹیں بند کردی گئیں۔ ایوان صدر، پارلیمنٹ ہائوس سمیت تمام اہم سرکاری عمارتوں کی غیرضروری لائٹس بند ہیں ،ارتھ آور پر لائٹس 8 بج کر 30 منٹ پر  ایک گھنٹے کیلئے  بند کی گئیں ۔خیال رہے کہ ارتھ آور 2007 میں متعارف کروایا گیا تھا جس کے بعد اسے ہر سال مارچ کے آخر میں ایک مخصوص دن پر منایا جاتا ہے جس کا مقصدکرہ ارض کو ماحولیاتی آلودگی سے بچانیکے حوالے سے شعور اجاگر کرنا ہے۔