پاکستانی نوجوانوں کو امریکا میں بھیج کر معدنیات کے شعبے میں تربیت بھی دی جائے گی
کراچی(آئی این پی ) پاکستان کی پہلی نجی کمپنی ہیمالین ارتھ ایکسپلوریشن نے امریکی کمپنی نووا منرلز کے ساتھ ریئر ارتھ منرلز اور قیمتی دھاتوں پر معاہدہ کرلیا ہے۔معاہدے کے تحت پاکستانی نوجوانوں کو امریکا میں بھیج کر معدنیات کے شعبے میں تربیت بھی دی جائے گی۔میڈیارپورٹ کے مطابق ہیمالین ارتھ ایکسپلوریشن کے چئیرمین حنیف گوہر نے بتایا کہ امریکی کمپنی پاکستان معدنی شعبے میں 500 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گی۔انہوں نے بتایا کہ امریکی کمپنی نووا منرلز کے ساتھ مقامی منرلز کمپنی نے پلیسر گولڈ، قیمتی دھاتیں، اسٹوڈنٹ ایکس چینج پروگرام اور ٹیکنالوجی کی منتقلی کا معاہدہ کیا ہے جبکہ پاکستان میں دستیاب قیمتی دھاتوں کے ذخائر جلد امریکا کو برآمد کیا جائے گا۔ہیمالین ارتھ ایکسپلوریشن کے سی ای او لیاقت سلطان کے مطابق امریکی کمپنی کے ساتھ پاکستان کی نجی شعبے کے ساتھ معدنیات سیکٹر میں یہ پہلا معاہدہ طے پایا ہے