نئی دہلی (آئی این پی )بھارت نے بیلجیئم سے مفرور ہیروں کے تاجر میہل چوکسی جو 13,850 کروڑ روپے کی دھوکا دہی کے الزام میں مطلوب ہے، حوالگی کا مطالبہ کردیا ہے۔ بھارتی نشریاتی ادارے این ڈی ٹی وی کے مطابق 65 سالہ ہیروں کا تاجرمیہل چوکسی کے بارے میں سمجھا جا رہا تھا کہ وہ اینٹیگوا اور باربوڈا میں رہائش پذیر ہیں، لیکن رپورٹ کے مطابق وہ طبی علاج کے لیے کیریبین ملک چھوڑ چکے تھے۔مفرور تاجر میہل چوکسی پنجاب نیشنل بینک سے 13,850 کروڑ روپے کی دھوکا دہی کے الزام میں مطلوب ہے۔ رپورٹ کے مطابق بیلجیئم کے شہر اینٹورپ میں اپنی بیوی پریتی چوکسی کے ساتھ رہائش پذیر ہے، جو بیلجیئم کی شہری ہے۔ بھارتی حکام نے بیلجیئم کے افسران سے رابطہ شروع کر دیا ہے تاکہ ان کی حوالگی کا عمل شروع کیا جا سکے۔