ڈھاکہ(آئی این پی )بنگلہ دیشی حکومت نے بھارت سے ایک بار پھر سابق وزیراعظم شیخ حسینہ کو حوالے کرنے کا مطالبہ کردیا ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق بنگلہ دیش کی عبوری انتظامیہ میں امور خارجہ کے نگران توحید حسین نے صحافیوں کو بتایا کہ ہم نے شیخ حسینہ کی حوالگی کے لیے ایک اور خط ارسال کیا ہے۔مقامی اخبار پروتھوم الو کے مطابق شیخ حسینہ کے فرار کے بعد سے ان کی واپسی کے لیے کی جانے والی یہ تیسری سرکاری درخواست ہے