بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور خاننے سوشل میڈیا پر ایک دلچسپ پوسٹ شیئر کر کے مداحوں کی توجہ حاصل کر لی، جس میں انہوں نے بھارتی فاسٹ بولر جسپریت بمراہ کو ہلکے پھلکے انداز میں چیلنج کر دیا۔
45 سالہ اداکارہ نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر چند تصاویر شیئر کیں، جن میں وہ اپنے بڑے بیٹے تیمور علی خان کے ساتھ کرکٹ کھیلتی دکھائی دیں۔ تصاویر کے ساتھ کرینہ کپور نے مزاحیہ انداز میں لکھا کہ ان کے ٹیلنٹ کو کم نہ سمجھا جائے کیونکہ وہ بمراہ سے بھی مقابلہ کر سکتی ہیں۔تصاویر میں اداکارہ گلابی شرٹ، نیلی جینز اور سفید اسنیکرز میں ملبوس نظر آئیں، جبکہ کرکٹ کھیلتے ہوئے ان کا پُرجوش انداز مداحوں کو خوب پسند آیا۔
اس سے قبل ایک انٹرویو میں کرینہ کپور بتا چکی ہیں کہ ان کے بیٹے تیمور علی خان کو فلموں کے ساتھ ساتھ کرکٹ اور فٹبال کا بھی بے حد شوق ہے اور وہ کھیلوں میں خاص دلچسپی رکھتے ہیں۔دوسری جانب جسپریت بمراہ دنیا کے بہترین فاسٹ بولرز میں شمار کیے جاتے ہیں اور دباؤ کے لمحات میں اپنی خطرناک یارکرز کے باعث خاص شہرت رکھتے ہیں۔