علی رحمان خان کی شادی کی افواہیں، مداحوں میں دلچسپی بڑھ گئی

علی رحمان خان کی شادی کی افواہیں، مداحوں میں دلچسپی بڑھ گئی

پاکستانی شوبز انڈسٹری میں شادیوں کا موسم 2025 میں بھی زور و شور سے جاری ہے، اور اب مشہور اداکار علی رحمان خان کی شادی کے بارے میں خبریں گردش کر رہی ہیں۔

 سوشل میڈیا پر یہ افواہیں ہیں کہ وہ مارچ 2025 میں فٹنس ٹرینر نصرت کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوں گے۔ ان افواہوں کا آغاز اس وقت ہوا جب علی رحمان نے اپنے انسٹاگرام پر نصرت کے ساتھ تصاویر شیئر کیں اور "ڈیٹ نائٹ" کا کیپشن دیا۔اس کے بعد ان کے رشتہ کے بارے میں چہ مگوئیاں شروع ہو گئیں۔ تاہم، ایک حالیہ انٹرویو میں علی نے ان افواہوں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ وہ ابھی شادی نہیں کر رہے اور سوشل میڈیا پر دوستوں کے ساتھ سیلفی لینے کے بعد مداح قیاس آرائیاں کرتے ہیں۔ علی رحمان اور نصرت کی وائرل سیلفی نے ان افواہوں کو مزید بڑھاوا دیا، حالانکہ دونوں نے شادی کی خبروں کی تصدیق نہیں کی۔

قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ علی کی شادی کی خبریں جلد سچ ثابت ہو سکتی ہیں، کیونکہ حالیہ دنوں میں مرزا گوہر اور کنزہ ہاشمی کی پارٹیوں میں بھی علی رحمان شریک ہوئے، جس کے بعد ان کی شادی کے حوالے سے مزید قیاس آرائیاں شروع ہو گئیں۔ اس سے پہلے شہریار منور، ماہین صدیقی اور نیلم منیر کی شادیاں بھی ہوئی ہیں، اور اب علی رحمان بھی اس فہرست میں شامل ہوگئے ہیں۔