مون سون سے قبل سرکاری سکولوں میں حفاظتی اقدامات سخت، محکمہ تعلیم کی ہدایات جاری

مون سون سے قبل سرکاری سکولوں میں حفاظتی اقدامات سخت، محکمہ تعلیم کی ہدایات جاری

محکمہ تعلیم نے صوبہ بھر کے سرکاری سکولوں میں ممکنہ مون سون بارشوں کے پیش نظر پیشگی حفاظتی اقدامات (پری مون سون) یقینی بنانے کے لیے سخت ہدایات جاری کر دی ہیں۔

جاری ہدایات کے مطابق تمام سکول سربراہان اور درجہ چہارم کے ملازمین کو سکول اوقات کار کے دوران اپنی حاضری یقینی بنانے کا پابند کیا گیا ہے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے فوری طور پر نمٹا جا سکے۔محکمہ تعلیم نے سکول انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ وہ عمارتوں کی چھتوں، نکاسی آب کے نظام اور مجموعی انفراسٹرکچر کا تفصیلی معائنہ کریں۔ اس کے ساتھ ساتھ خستہ حال عمارتوں کی نشاندہی اور طلبہ و اساتذہ کی حفاظت کے لیے فوری اقدامات کو بھی لازمی قرار دیا گیا ہے۔ہدایات میں واضح کیا گیا ہے کہ مون سون کے دوران حفاظتی اقدامات پر مکمل عملدرآمد نہ کرنے کی صورت میں متعلقہ افسران اور سکول سربراہان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔حکام کے مطابق ان اقدامات کا مقصد بارشوں کے دوران طلبہ، اساتذہ اور سکول املاک کو ممکنہ نقصان سے بچانا اور تعلیمی سرگرمیوں کے تسلسل کو برقرار رکھنا ہے۔