50سالہ بشارت موقع پر ہی جان کی بازی ہارگیا، ایک خاتون سمیت 2 افراد زخمی
دیپالپور (خصوصی رپورٹ) بصیر پور روڈ پر چک نظام دین کے قریب دو موٹر سائیکلوں میں تصادم کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ ایک خاتون سمیت 2 افراد زخمی ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب دو موٹر سائیکلیں آپس میں ٹکرا گئیں، جس کے نتیجے میں 50 سالہ بشارت موقع پر ہی جان کی بازی ہارگیا، جبکہ 60 سالہ صغراں بی بی اور 30 سالہ شہباز شریف زخمی ہو گئے۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو کی ٹیم فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد تحصیل ہیڈکوارٹر زہسپتال دیپالپور منتقل کر دیا جبکہ جاں بحق ہونے والے شخص کی لاش بھی ضروری کارروائی کیلئے ہسپتال منتقل کر دی گئی۔ حادثے کی وجوہات جاننے کیلئے تحقیقات جاری ہے۔