دو موٹر سائیکلوں میں ٹکر، ایک شخص جاں بحق

بورے والا (خصوصی رپورٹ )نواحی گاو?ں 505ای بی کے قریب دو موٹر سائیکل آ پس میں ٹکرانے سے ایک شخص جاں بحق ، بشیر سکنہ 106ای بی اوور ٹیک کر تے ہوئے حادثہ کا شکار ہوا۔ تفصیل کے مطابق نواحی گاو?ں505ای بی کے قریب دو موٹر سائیکل ا ?پس میں ٹکرانے سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا بشیر احمد سکنہ 106ای بی بسواری موٹرسائیکل 505ای بی کے قریب جا رہا تھا کہ اچانک اوور ٹیک کر تے ہوئے دوسرے موٹر سائیکل سے جا ٹکرایا جس کے نتیجہ میں بشیر احمد موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا بشیر احمد کی لاش کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔