موٹر سائیکلوں میں تصادم ، پیچھے سے آنے ٹرالی نے دونوں کو کچل دیا

سرگودھا(خصوصی رپورٹ) شہر میں تیز رفتار دو موٹر سائیکلوں کے درمیان تصادم ،پیچھے سے آنیوالی ٹریکٹر ٹرالی نے ایک موٹرسائیکل سوار 20 سالہ نوجوان کو کچل دیا جس سے وہ موقع پر جاں بحق اور دوسرا موٹرسائیکل سوار شدید زخمی ہو گیا،بتایا جاتا ہے کہ استقلال آباد کالونی کے قریب تیز رفتار دو موٹر سائیکلوں کے تصادم میں پیچھے سے آنے والی ٹریکٹر ٹرالی نے چک 78 شمالی کے 20 سالہ موٹر سائیکل سوار نوجوان شاہ ذیب کو کچل دیا جس کے باعث وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر دم توڑ گیا، جبکہ چک 79 شمالی کا 62 سالہ محمد منظور کی ٹانگ ٹوٹ جانے سے شدید زخمی ہو گیا ،اسے ہسپتا ل منتقل کر دیا گیا اور متوفی کی میت ضروری کاروائی کے بعد ورثاء  کے حوالے کر دی گئی۔